اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی مریم نواز کو ہے۔
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ہرقربانی دینگے،احتساب کےعمل سےپیچھےنہیں ہٹیں گے، عدل کی راہ میں جسٹس قیوم،سیف کی طرح مداخلت نہیں کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ٹکرے ہوجائیں گے کیونکہ وزیر اعظم کا مؤقف دوٹوک ہے کہ مجرمان کو مجرموں کی طرح رکھا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج ساڑھے6گھنٹےکابینہ کا اجلاس ہوامگرلابیز کے اےسی بند تھے،حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے، آج ملک کے ادارے خودمختار ہیں جس جماعت میں کرمنل ہیں انھیں پکڑاجاناچاہیے۔
فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ راناثنااللہ کے جانےسے مریم بی بی جتنی خوش ہے اور کوئی نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم کردی ،بجٹ بھی منظورکرالیا،حکومت کہیں نہیں جارہی، ان کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہماری مرہون منت ہے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹادیں گے،یہ مزاق کررہےہیں انکے پاس کچھ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کوبتایا تھا میں اور وزارت کے لوگ دستیاب نہیں ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہماری عدم موجودگی بتانےپر بھی بلایاگیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کی بھی ٹی ٹیاں نکال لیں سب کا احتساب کریں۔
چوہدری منظور پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری منظور آصف زرداری کی طرف داری کرتے تو مسئلہ نہیں تھا مگر وہ اومنی گروپ کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منسٹرانکلیو کاگھر اس لئے چھوڑا تھاکہ میرے گھر کے باہر سیکیورٹی نہیں ہے، دوسری طرف شہبازشریف کے گھر کےسامنے 25گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔
