Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد مقبول کے ساتھ عامر خان نے ہاتھ کیا، اب وزارت امین الحق کو ملے گی، مصطفیٰ‌ کمال کا انکشاف | زرائع نیوز

خالد مقبول کے ساتھ عامر خان نے ہاتھ کیا، اب وزارت امین الحق کو ملے گی، مصطفیٰ‌ کمال کا انکشاف

کراچی: مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندر پھر گروپ بن چکے ہیں، خالد بھائی کو ہٹاکر امین الحق کو آگے لایا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ’انیس قائم خانی کے خلاف بھی سازشں کی گئی تھی، ایم کیو ایم کے آخری آدمی خالد مقبول تھے ان کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا، عمران خان ان کے دباؤ میں نہیں آئے، یہ حکومت کے بغیر کچھ نہیں، کراچی میں جتنی کرپشن ہوئی ان سب کی فائلیں تیار ہے، ایم کیو ایم کے بانی نریندر مودی سے پناہ مانگ رہے ہیں‘۔

احتساب عدالت کے باہر مصطفی کمال اور شہری میں تکرار ہوئی، شہری نے شکوہ کیا کہ گھر میں پانی نہیں آ رہا، ترقیاتی کام نہیں ہوئے، شہر میں بسیں نہیں ہیں۔ جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا جب میں میئر تھا تو کراچی ترقی کر رہا تھا، کراچی کی ترقی کا کریڈٹ مشرف نہیں زرداری کو جاتا ہے، میری میئرشپ کا زیادہ زمانہ زرداری دور کا ہے۔

مصطفی کمال نے شہری سے سوال کیا کہاں سے آئے ہو، کتنے انڈر پاسز سے گزرے ہو ؟ شہری نے جواب دیا میں رکشہ سے آیا ہوں، تین انڈر پاسز سے گذر کر آیا ہوں۔ مصطفی کمال نے کہا اپنے دور میں 30 انڈر پاسز بنائے ہیں، تو ابھی والوں کو پکڑو نا پھر۔