جعفر طیار میں‌ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں‌ ٹک ٹاکر ملوث نکلے.. سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں

جعفر طیار میں‌ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں‌ ٹک ٹاکر ملوث نکلے

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑےشہری کےقتل کیس کو حل کردیا۔

ملیر سٹی پولیس نے قتل کی سی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد 14 سال کی عمر کے2طالب علموں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ٹک ٹاکرز نےسنسنی خیز ویڈیو بنانے کے لیے معمر شخص کو گولی ماری ، کم عمرطالبعلموں نے صرف ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کیلئےشہری کوقتل کیا۔

واقعہ 6 روز قبل غازی چوک جعفر طیار میں پیش آیا تھا۔ فوٹیج میں2موٹرسائیکل پر سوار 4نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے، گرفتار ملزم فاضل علی نے قمررضا پر گولی چلائی، ملزمان سے واردات میں استعمال اسلحہ،موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=226615252989113&id=100069219189703&sfnsn=scwspwa

پولیس نے قبضے میں لیے گئے اسلحہ کو فارنزک کےلئےلیبارٹری روانہ کردیا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مزید 2ساتھیوں سےمتعلق بھی معلومات دیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews

اپنا تبصرہ بھیجیں: