Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزپارٹی کی سیاست کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، مرتضیٰ وہاب | زرائع نیوز

پیپلزپارٹی کی سیاست کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی کی سیاست کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی فیڈرل بی ایریا بلاک فور کی سڑک کو پیپلزپارٹی کی عوام کے لیے عظیم خدمت قرار دے دیا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے مرتضیٰ وہاب نے ایف بی ایریابلاک 4میں سڑک کے کام کا جائزہ لیا اور کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سڑک شاہراہ ہمایوں کوشاہ ولی اللہ روڈ سے ملاتی ہے جو پانچ کلومیٹر طویل ہے، اس کی تعمیر کے بعد دو اہم علاقوں کے راستے ہم وار ہوجائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں یہ سڑک انتہائی خستہ حال تھی، جس کا نوٹس لے کر پیپلزپارٹی حکومت نے عوام سے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے کیونکہ ہماری سیاست کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، کراچی کے ہر ضلع میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews