Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسرائیل اور فلسطین میں بڑھتی کشیدگی پر سعودی عرب کو خدشات لاحق | زرائع نیوز

اسرائیل اور فلسطین میں بڑھتی کشیدگی پر سعودی عرب کو خدشات لاحق

ریاض : سعودی عرب نےخبردارکیا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان صورت حال خطرناک حد تک کشیدہ ہوسکتی ہے اورامن عمل کی بحالی پرزوردیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مملکت عام شہریوں کونشانہ بنانے والی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور کشیدگی کے خاتمے، امن عمل کی بحالی اور قبضے کے خاتمے کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہے‘‘۔

گذشتہ موسم بہارمیں اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغازکے بعد سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں فلسطینی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے،جبکہ سال کے آخرمیں ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی تھی۔جمغربی کنارے کے علاقے جنین پر اسرائیلی حملے میں ایک معمرخاتون سمیت نو افرادشہید ہوگئے تھے جبکہ جمعہ کے روز مشرقی یروشلم میں ایک یہودی بستی میں ایک فلسطینی مسلح شخص نے 70 سالہ خاتون سمیت سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

گزشتہ روز مشرقی یروشلم میں ایک فلسطینی حملہ آورنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے۔جنین میں چھاپامارکارروائی کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے،جس کے مغربی کنارے میں محدودانتظامی اختیارات ہیں،اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔