Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیماڑی میں پراسرار اموات خسرہ کا نتیجہ ہو سکتی ہیں , محکمہ صحت کی رپورٹ | زرائع نیوز

کیماڑی میں پراسرار اموات خسرہ کا نتیجہ ہو سکتی ہیں , محکمہ صحت کی رپورٹ

کراچی : کیماڑی میں پراسرار اموات پر محکمۂ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔ان اموات کی پہلے ممکنہ وجہ سویا بین سے آلودگی پھر فیکٹریوں کا دھواں بتائی گئی تھی مگر اب محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس کے سروے کے مطابق علاقے کے 49 بچے خسرہ سے متاثرہ تھے، ان متاثرہ بچوں کو خسرہ اور دیگر بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے تھے۔محکمۂ صحت کے مطابق متاثرہ علاقے سے لیے گئے پانی، ہوا اور مٹی کے نمونوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

اس کے ساتھ ہی پراسرار اموات کا شکار افراد کی تعداد بھی تبدیل ہو گئی، پہلے بتایا گیا تھا کہ 18 سے 19 افراد علاقے میں انتقال کر گئے ہیں تاہم محکمۂ صحت نے اب بتایا ہے کہ متاثرہ علاقے میں 15 افراد انتقال کر گئے ہیں۔محکمۂ صحت نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں 9 بچیاں اور 6 بچے شامل ہیں۔