کراچی : سابق صوبائی وزیر داخلہ و صنعت و تجارت روف صدیقی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وکلا برادری اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امین الحق، سید مصطفی کمال انیس قائم خانی وکلا برادری میں شوکت حیات ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، حسان صابر ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ،رضا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور خواجہ نوید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مردم شماری، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔