Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
یورپ میں ہیٹ ویو سے ایک سال میں 15 ہزار 700 اموات | زرائع نیوز

یورپ میں ہیٹ ویو سے ایک سال میں 15 ہزار 700 اموات

جنیوا: گرین ہاؤس گیسوں کی ریکارڈ سطح نے عالمی سطح پر خشک سالی، سیلاب اور گرمی کی لہروں کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں ہیٹ ویوز کی وجہ سے یورپ میں کم از کم 15 ہزار 700 اموات ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مخصوص مقامات کے حقیقی وقت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں تین گرین ہاؤس گیسوں کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ کی سطح میں اضافہ ہوتا رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی، سیلاب اور گرمی کی لہروں نے براعظم اور تمام کمیونٹیز کو متاثر کیا اور کئی ارب ڈالر کے نقصانات کیے۔

ان کی وجہ سے انٹارکٹک سمندری برف ریکارڈ پر اپنی کم ترین حد تک گر گئی اور کچھ یورپی گلیشیرز بہت زیادہ پگھلے۔