Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کِڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری | زرائع نیوز

پاکستان کِڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری

لاہور : پاکستان کِڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری ہوئی۔

پنجاب پبلک ہیلتھ سیکٹر میں یہ پہلا اسپتال ہے جہاں روبوٹک سرجری شروع کی گئی ہے۔ترجمان پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ انقلابی پیش رفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے۔

یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم بن نصرت اور ان کی ٹیم نے اس اہم کارنامے کو ممکن بنایا، روبوٹک سرجنز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان محسن اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین لغاری نے سرجری انجام دی۔

دبئی، کراچی اور لاہور سے سی ایم آر سرجیکل ٹیموں نے سرجنز کو معاونت فراہم کی، سرجری کے بعد چند گھنٹوں بعد ہی مریضہ گھر جانے کے قابل ہوگئی۔اسپتال ترجمان کے مطابق پی کے ایل آئی میں 400 سے زائد لیور اور 500 سے زائد گردے کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔