کراچی: سندھ میں رواں سال ڈینگی کے 275 کیسز، کراچی سے 3 ماہ میں 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ نے دینگی کنٹرول کیلئے اقدامات نہیں کررہا، جس کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں یومیہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، رواں سال صوبے میں 275 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے کراچی کے 219 کیسز شامل ہیں، حیدرآباد سے 46 کیس، میرپورخاص 4، لاڑکانہ 3، سکھر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 9 اضلاع سے 42 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں ماہ کراچی کے ضلع شرقی سے 15، وسطی 6، کورنگی 4،جنوبی 10، غربی ایک جبکہ ضلع ملیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے۔
