کراچی : جسٹس ہیلپ لائن کےتحت مسلسل چھ برسوں سےجاری ویمن لائرزکی چھٹی ویمن لاء کانفرنس 21 مارچ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوگی۔
جسٹس ہیلپ لائن کےصدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کےمطابق پاکستان کی پہلی خاتون جسٹس (ر) ماجدہ رضوی چیئر پرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اعزازی مہمان،خالد شیخ ہیلتھ کمشنرسندھ،قاضی خالدعلی،قاضی بشیراحمد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ،پروفیسرفرحان عیسی کانفرنس میں شریک ہوکرجسٹس ہیلپ لائن کی سرپرستی کریںگے۔
اس موقع پر پاکستان بھر سے سابقہ خاتون جسٹس رخسانہ احمد،موجودہ جسٹس، سیشن ججز و جوڈیشل مجسٹریٹس کے علاوہ سینئرخواتین وکلاء ،مریم کوثر،پروفیسر افروزالحق،ایڈوکیٹ حسن بانو،ایڈوکیٹ حنازیب،حبااے سیگل،نصرت سطانہ ایڈوکیٹ،اریسہ یمنی انصاری،ماہم طارق،، پروفیسرز آف لاء کےعلاوہ منتخب لاء اسٹوڈنٹس اورمراد علی سونی، شمسہ جبیں جواداحمد،میاں مبین اختر،الفرزمائیکل،مرزااختیاربیگ،سیداحمدشاہ،فیصل زاہدملک بھی شریک ہونگے۔
سینئر وکلاء اپنےتجربات کی روشنی میں خواتین کے بارے میں بنائےگئے قوانین اور ان پر عملدرآمد پر بھی سیر حاصل بحث کریں گے۔
کانفرنس کےموقع پرطالب علم وکلاء کےدرمیان مکالموں کابھی تبادلہ ہوگا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی خواتین کو خصوصی ایوارڈز اور میڈلز بھی دیئےجائیں گے۔
کانفرنس کو حکومت پاکستان،حکومت سندھ، نصراﷲ سرکی لاء کمپنی اور لوبیٹس کا تعاون حاصل رہے گا۔
