Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریلوے کرایوں میں‌ 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان | زرائع نیوز

ریلوے کرایوں میں‌ 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان

لاہور: ریلوے حکام نے بزنس کلاس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں بڑی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 10 فیصد سے 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جس کا اطلاق  9 مارچ سے 8 مئی تک  ہوگا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اگر کوئی مسافر بیک وقت آنے اور جانے کا ٹکٹ خریدتا ہے تو اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی جب کہ ایک طرف کی ٹکٹ خریدنے والے صارف کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔