لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع شادمان ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکٹوؤں نے سابق ایڈیشنل سیشن جج کو لوٹ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق دو مسلح افراد نے سابق ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد خان کو روکا اور اُن سے نقدی و موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ جج کی درخواست پر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
