Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک فوج کی نام لیوا تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت | زرائع نیوز

پاک فوج کی نام لیوا تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی: حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو وفاقی حکومت اور عسکری اداروں کے نام استعمال کرکے پنجاب اور سندھ میں کام کرنے والی جعلی تنظیموں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ان تنظیموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تمام تنظیمیں پاک فوج اور مرکزی خفیہ ادارے کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں اور اس سلسلے میں اپنے بل بورڈز، وزیٹنگ کارڈز اور پمفلٹس پر سینئر فوجی آفیسرز کی تصاویر کا استعمال کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں اپنی ہدایات کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، جس میں ان تنظیموں کے لیٹر پیڈ، پمفلٹس، ویزیٹنگ اور بزنس کارڈز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کو بھی ان جعلی تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

بشکریہ ڈان نیوز