اے این پی کے صدر قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں واقع علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبہار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان پر قاتلانہ حملہ کیا، فائرنگ کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سرتاج خان کے اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اُن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ پشاور سٹی صدر کی ہلاکت کے بعد اے این پی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

اے این پی کی قیادت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے، خیبرپختونخواہ کے آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔