Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اپنی زندگی صحافت کو دینے والے انیل دتا | زرائع نیوز

اپنی زندگی صحافت کو دینے والے انیل دتا

کراچی : معروف صحافی اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن انیل دتا 70 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے، اُن کا شمار ایک نہایت نرم مزاج پر خلوص انسان دوست میں ہوتا تھا جبکہ وہ انگریزی صحافت کا ایک بڑا نام تھے۔

مرحوم نے مو¾ قر انگلش روزناموں ڈان‘ دی نیوز‘ بزنس ریکارڈر‘ پاکستان گلف اکنامسٹ میں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے تمام عمر شادی نہیں کی اور صحافت اور کراچی پریس کلب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا، گزشتہ چند روز سے ان کی طبعیت ناساز تھی مگر اس کے باوجود کلب آنا جانا نہ چھوڑا تاہم وہ جمعے کی سہ پہر پریس کلب میں ہی موجود تھے جب اُن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ بے ہوس ہوگئے۔

انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کے اہل خانہ بیرون ملک مقیم ہیں جنہیں انتقال کی اطلاع کردی گئی ہے۔ تدفین ممکنہ طور پر اتوار کو ہوگی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدراشرف خان اور سیکریٹری احمد ملک نے انیل دتا کے انتقال کو صحافیوں کا عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وطن پرستی کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے پاکستان کو خیرباد کہہ کر امریکہ جانے سے انکار کردیا تھا جہاں برسوں سے ان کا خاندان آباد ہے۔