کراچی (اسٹاف رپورٹ ) سٹی جرنلسٹ ایسوسی. یشن کا اجلاس سینئیر صحافی حسن عسکری کی زیر صدارت گزشتہ روز جمعہ کی سہ پہر منعقد ہوا جس میں بعض اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ہونے والے متفقہ فیصلے کے مطابق ایسوسی ایشن کی سابقہ باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی جس کا کنوینئیر حسن عسکری کو منتخب کیا گیا جبکہ نئی کمیٹی میں دو خواتین نجم زہرا ور ماہا فاروقی کو بھی شامل کیا گیا، دیگر میں سابقہ باڈی کے اراکین عابد عباسی بلال سولنگی جوہر مجید اور سیدمحبوب احمد چشتی شامل ہیں۔
نئی تشکیل شدہ کمیٹی میں عابد عباسی، سیدمحبوب احمد چشتی، بلال ظفر سولنگی، افضل سندھو، تنویر سید، خالد جدون نعیم بیگ، احمد علی، غیاث بیگ، جوہر مجید شامل ہیں۔
کمیٹی ایک ماہ کے دوران تفویض شدہ کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کی مجاز ہوگی ناکامی کی صورت میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں ، فی الوقت کمیٹی کے اراکین کی مدت ایک ماہ ہے کمیٹی کے قیام کا مقصد بلدیاتی اداروں کے رپورٹرز کے ساتھ رابطہ کرنااور صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔
