Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نرسوں کو ہراساں کرنیوالے 2 ملزم گرفتار | زرائع نیوز

نرسوں کو ہراساں کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

کراچی:میمن گوٹھ پولیس نے اسپتال کی نرسوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ فیصل ملک کے مطابق گرفتار ملزمان میں واسو اور صابر شامل ہیں ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے۔

جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے گرفتار ملزمان اسپتال کے باہر بیٹھ کر نرسوں کو تنگ کرتے تھے ۔

پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باضابطہ مقدمہ بھی درج کرلیا۔