بلدیہ ٹاون کوایم کیوایم کے دور میں ترقی ملی، مصطفیٰ کمال

کراچی: بلدیہ ٹاون کو متحدہ کے دور میں ترقی ملی، گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کو عوام پر مسلط کیا گیا، پچھلے 15 سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت راج کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے بلدیہ کے افطار و ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بلدیہ میں انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بنایا گیا، پانی کی لائن فراہم کی گئی، جس پر آج ہائیڈرینٹ بنے ہیں۔ آخر میں انہوں نے بلدیہ ٹاون کے عوام کو دعوت افطار میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔