اسلام آباد: حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرنے والے دوا ساز کمپنیوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں ازخوداضافہ کےمعاملےپراہم پیش رفت سامنے آئی جس کے تحت حکومت نے کراچی اور لاہور کی بڑی دواسازکمپنیوں پرپہلےہاتھ ڈالنےکافیصلہ کیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےصوبائی دفاترکومراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون شکنوں کےخلاف ہنگامی بنیادوں پرکریک ڈاؤن کیاجائے، ساتھ ہی ڈریپ نے صوبائی دفاتر کو مہنگی ادویات کے نام اور فہرست بھی جاری کی۔
مہنگی ہونیوالے 100انجکشنز،گولیوں،سیرپ کےنام فہرست میں شامل ہیں، قانون شکن بیشتردواسازکمپنیوں کاتعلق کراچی،لاہور سےہے، ذرائع کے مطابق ادویات ازخودمہنگی کرنےوالوں میں21بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
https://zaraye.com/price-hick-public/
حکومت دوسرے مرحلے میں چھوٹی دواسازکمپنیوں کےخلاف کریک شروع کرے گی، قانون شکن دواسازکمپنیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کاآغازکل سےہوگا، جس کے تحت 145 چھوٹی بڑی کمپینوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹرزمینوفیکچررز،ڈسٹریبیوٹرزسےقیمتوں کی تصدیق کریں اور قانون شکنوں کےخلاف ڈرگ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرائیں کیونکہ مختلف کمپنیوں نے سیکڑوں ادویات کی قیمتوں میں ڈھائی سوگنا تک ازخوداضافہ کردیا۔
