Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سرکاری حج اخراجات کے حوالے سے کیا خوشخبری سنا دی گئی ؟ |

سرکاری حج اخراجات کے حوالے سے کیا خوشخبری سنا دی گئی ؟

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امورنےسرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے45 سے 50ہزارروپےتک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کےتحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپےکی کمی ممکن ہوسکےگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سےمذاکرات کرکےحج پیکیج کوسستا کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہےشمالی ریجن کیلئےحج پیکیج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزاراور جنوبی ریجن کیلئے 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔