محمد بن سلمان سعودی عرب کے سربراہ مقرر

ریاض: سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ولی عہد محمد بن سلمان کے سپرد کردیں۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے فرمان کے مطابق شاہ سلمان کے بیرونِ ملک دورے کے دوران مملکت کے تمام امور ولی عہد محمد بن سلمان چلائیں گے اور وہ فرمارنروا کی غیر موجودگی میں ملک کے سربراہ ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ آج پیر 13 جنوری 2020 سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: