کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کی سماعت ہوئی جس میں رینجرز کے وکیل نے جج کو نئی درخواست جمع کرائی۔
رینجرز پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان کی جان کو خطرہ ہے لہذا وہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کراچی نہیں آسکتے۔
استغاثہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مالکان کو دبئی سے بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کے وکیل کی درخواست جمع کر کے پراسیکیوٹر ملزم عبدالرحمان بھولا،زبیرچریا اور دیگر کو4 جولائی کانوٹس جاری کردیا۔
