کراچی: سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بارکونسل، ہائیکورٹ بار، کراچی اور ملیر بار نے پنجاب بار کی قرار داد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں قرار داد منظور کردی۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مشترکہ قرار داد میں کہا گیا کہ کچھ نادیدہ قوتیں عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں، پنجاب بار کٹھ پتلیوں کی بھی کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے۔
سندھ کی تمام وکلا برادری کراچی بار کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ جسٹس قاضی فائز عیسی انتہائی اچھی ساکھ کے مالک جج ہیں اور انہیں کوئٹہ کمیشن کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
https://zaraye.com/justice-faiz-essa-declare-as-traitor/
یاد رہے کہ پنجاب بار کونسل نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے انہیں ملک غدار قرار دیا تھا۔
علاوہ
