Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافط سعید کی درخواست پر حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب | زرائع نیوز

حافط سعید کی درخواست پر حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات لے مطابق حافظ سعید کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے اوپر درج ہونے والے 17 دہشت گردی کے مقدمات پر درخواست دائر کی گئی جس کی آج سماعت ہوئی۔

جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے درخواست کو سماعت کے قابل قرار دیتے ہوئے عدالت لگائی۔

معزز جج صاحبان نے حافظ سعید پر درج مقدمات کے خاتمے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

بینچ نے حافظ سعید اور دیگر 7 افراد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواستیں ناقابلِ سماعت دینے کی استدعا کی اور ان پر اعتراض اٹھایا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے حافظ سعید کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت اور سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کردیا اور مذکورہ کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔