Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاپتہ صحافی کی لاش برآمد | زرائع نیوز

لاپتہ صحافی کی لاش برآمد

ریڈیو گرڈیز گھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لاپتہ صحافی نادر شاہ صاحبزادہ کی لاش افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا سے برآمد ہوئی، جس پر صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔

صحافتی حقوق کے عالمی ادارے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے افغان جرنلسٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا دے کر نادر شاہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کریں۔

ریڈیو گرڈیذ گھر کے مدیر اعلیٰ (چیف ایڈیٹر) کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ 12 جولائی کو اپنے گھر سے شام کے وقت نکلا اُس کے بعد سے لاپتہ تھا، اُس کی لاش ملنا ہمارے لیے تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو صاحبزادہ کی لاش ہفتہ 13 جولائی کو ملی، پولیس کے سربراہ محمد ہوسمن جہاں باز کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکیں، ممکن ہے آپسی چپقلش کی وجہ سے قتل ہوا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کی ذمہ داری ابھی تک کسی ذمہ دار نے قبول نہیں کی اور نہ ہی صحافی جو ماضی میں کسی تنظیم کی جانب سے دھمکیاں ملیں۔

ریڈیو انتظامیہ کے مطابق صاحبزادہ تین سال سے اُن کے ہاں بطور صحافی امور انجام دے رہے تھے۔

افغانستان جرنلسٹ تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں سال اب تک قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 7 کے قریب پہنچ گئی۔