رمضان میں تراویح کی جماعت کسی مسجد میں نہیں ہوگی

ریاض: سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کی کی جماعت کسی مسجد میں نہیں کی جائے گی، جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا تب تک باجماعت نمازوں سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی ، تبلیغی و رہنمائی امور نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تروایح کی نماز صرف گھروں میں پڑھی جائے گی۔ ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا کہ تراویح سے زیادہ ضروری پنج گانہ نماز کی باجماعت ادائیگی پر پابندی ہے، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری تراویح کی نماز کو قبول فرمائے چاہے وہ مساجد میں پڑھی جائے یا گھروں میں ادا ہو، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات عطاء فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ بھی 5 سے 6 لوگ ادا کرسکتے ہیں، ماہرین طب نے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے منع کیا ہے اس لیے اس قسم کے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا چاہیے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
