Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مشال خان کی تیسری برسی، لوگ آج بھی نوجوان کو نہ بھولے | زرائع نیوز

مشال خان کی تیسری برسی، لوگ آج بھی نوجوان کو نہ بھولے

توہین رسالت کے جھوٹے الزام میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان طالب علم مشال خان کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے 25 سالہ طالب علم کو اسلامی طلبہ تنظیموں اور یونیورسٹی کے دیگر شرپسندوں نے اُس کے کمرے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، والدہ نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے بیٹے کے ہاتھ چومے تو تمام ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

مشال خان کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت رہا جہاں عدالت نے 26 ملزمان کو سزا سنائی البتہ انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دے کر ضمانت حاصل کی۔ ملزمان جب رہا ہوکر اپنے علاقوں میں پہنچے تو جماعت اسلامی کے کارکنان نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشال خان کو تیسری برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #RememberingMashalKhan ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، صارفین انہیں یاد کر کے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

https://twitter.com/Shakirlemar/status/1249443827267633154?s=20

https://twitter.com/Muzamil514/status/1249585158153539589?s=20