Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیب افسران غیر آئینی احکام نہ مانیں, آفتاب سلطان , الوداعی خطاب | زرائع نیوز

نیب افسران غیر آئینی احکام نہ مانیں, آفتاب سلطان , الوداعی خطاب

اسلا م آباد : چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹر میں الوداعی خطاب میں کہا کہ مجھے کہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں شخص کو پکڑ لو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی اور ایک پلاٹ والے کو پکڑ لوں؟۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کو مانیں اور اداروں کی بات نہ سنیں، نہ کچھ لے کر آیا تھا اور نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے، نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں۔

آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں، نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔