Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی پابندی کے بعد فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نئے نام کے ساتھ سامنے آگئی | زرائع نیوز

امریکی پابندی کے بعد فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نئے نام کے ساتھ سامنے آگئی

کراچی: لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد ہونے کے بعد حافظ سعید نے اہم شخصیات کے مشورے پر فلاحی کام شروع کرتے ہوئے اپنے این جی او تشکیل دی۔

ابتدائی ایام میں حافظ سعید براہ راست فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے معاملات دیکھتے رہے مگر بعد میں نظر بندی اور جماعت الدعوۃ کے دیگر کاموں کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داریاں اپنے داماد حافظ عبدالرؤف کے سپرد کیں۔

گزشتہ برس امریکا نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس این جی او کے فلاحی مراکز پر سرکاری نفری تعینات کرتے ہوئے اکاؤنٹس منجمند بھی کیے۔

تاہم عالمی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حافظ سعید اور جماعت الدعوۃ کی قیادت نے ایک بار پھر نئے نام سے علیحدہ پارٹی این جی او رجسٹرڈ کروالی جس کے بعد فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سارے معاملات ، افرادی و معاشی قوت نئے ادارے کو منتقل ہوگئی۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ذمہ دار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب محسن انسانیت فاؤنڈیشن کے نام سے نہ صرف فلاحی کام کررہے ہیں بلکہ چندہ جمع کرنے کی مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔

اس ضمن میں حافظ سعید نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک نجی ہال میں شہر کے نامور تاجروں کو دعوتِ افطار دیا اور اُن سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ محسن انسانیت فاؤنڈیشن کو اپنے عطیات دیں تاکہ فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رہ سکے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔