Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موبائل ریچارج، سپریم کورٹ‌ نے اضافی ٹیکس معطل کردیے | زرائع نیوز

موبائل ریچارج، سپریم کورٹ‌ نے اضافی ٹیکس معطل کردیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو موبائل فون کے بیلنس کارڈ پر اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا، اب صارف کو 100 روپے کے لوڈ پر 88 روپے بیلنس ملے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون کے کارڈ پر آپریشنل اور سروسز فیس (اضافی ٹیکس) کو فی الحال ختم کردیا گیا، یاد رہے کہ آپریشنل اور سروسز فیس روکے جانے کے بعد موبائل فون صارفین کے 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی اور صارفین کو 100روپے کے لوڈ پراب 88 روپے 9 پیسے کا بیلنس اضافی بیلنس ملے گا۔

پی ٹی اے حکام

دوسری جانب عدالتی حکم کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہناہےکہ سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکا تھا جس کے بعد کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی صارفین سے وصولی روک دی، اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.9 روپے ملیں گے۔

پی ٹی اے حکام کےمطابق موبائل فون سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد اور سیلز ٹیکس 19.5 نافذ ہے۔