معروف بلاگر افشاں مصعب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے میں افشاں مصعب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ انکے بازو ٹانگ اور پسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ حادثے میں افشاں مصعب کا چہرہ بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ داہنی آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔
نیا دور کی رپورٹ کے مطابق افشاں مصعب بحریہ ٹاون لاہور سے کینال روڈ کی جانب آرہی تھیں کہ ایک گاڑی نے انکا راستہ کاٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران سڑک پر موجود کیچڑ نے گاڑی کے ٹائروں کو ڈسٹرب کیا، بلاگر ونڈ سکرین پر لگیں اور ساتھ ہی دھماکےکی آواز کے ساتھ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا پھر گاڑی بے قابو ہو کر قریبی درخت میں جا لگی۔
حادثے کے بعد افشاں مصعب بے ہوش ہوگئیں جبکہ اسپتال میں ہوش آنے کے بعد وہ کافی دیر یادداشت سے بھی محروم رہیں۔ زخمی بلاگر اس وقت لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
