کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے شہر قائد میں پانی کی قلت کے حوالے سے اہم سوال کھڑا کردیا۔
علی زیدی نے کہا ہے کہ رمضان کی ابتدا سے ہی کراچی کوپانی کی قلت کا سامنا ہے، شہر بھر سے پانی کی قلت کی شکایت موصول ہورہی ہے، شدید گرمی اور پانی کی قلت کے باوجود ٹینکر مافیا کو بغیر کسی مشکل کے آرام سے پانی مل رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل جاتا ہے؟ صوبائی اور مقامی حکومت کہاں ہے؟ پھرشکایت کی جاتی ہے وفاق مداخلت کرتا ہے۔
Since the beginning of Ramzan, there is immense water shortage in KHI. Getting complaints from across the city. The weather is also not friendly with the heat wave. Where do these tankers get their water from? Where is the Provincial & local Govt? Then they say center interferes!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 26, 2019
