اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کی منظوری دیدی۔مختلف کرنسیوں میں نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں عمومی اضافہ کردیا گیا۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیاپاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو9.50 فیصدسے بڑھا کر15فیصد، 6 ماہ کی مدت کیلئے 10 فیصد سے بڑھاکر15.25 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 10.50 فیصدسے بڑھا کر15.50 فیصد، تین سال کی مدت کیلئے 10.75 فیصد سے بڑھا کر14 فیصد اور5 سالہ مدت کیلئے نیاپاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کوبڑھاکر13.50 فیصدکردیا گیا۔
امریکی ڈالرمیں تین ماہ کی مدت کیلئے نیاپاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو 5.50 فیصدسے بڑھا کر7 فیصد، 6ماہ کی مدت کیلئے 6 فیصدسے بڑھا کر7.20 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 6.50 سے بڑھا کر7.50فیصد، تین سالہ مدت کیلئے 6.75 فیصدسے بڑھاکر 8 فیصد اور5 سالہ مدت کیلئے نیاپاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو 7 فیصد سے بڑھاکر8 فیصدکردیا گیا۔
برطانوی پائونڈز میں نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پرتین ماہ کی مدت کیلئے منافع کی شرح کو5.25 سے بڑھا کر5.50 فیصد، 6 ماہ کی مدت کیلئے 5.50 فیصد سے بڑھاکر6 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 5.75 فیصدسے بڑھا کر7 فیصد، تین سالہ مدت کیلئے 6.25 فیصدسے بڑھا کر7.50 فیصد اورپانچ سالہ مدت کیلئے نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو6.50 فیصدسے بڑھاکر7.50 فیصد کردیا گیا ہے۔
