اسلام آباد: ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کا اضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے ۔
اسی طرح 31 جنوری کوختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3312 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔
