Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسد شفیق نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا | زرائع نیوز

اسد شفیق نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے بعد معروف ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے بھی شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔

جامعہ کراچی کے میں وائس چانسلر کے دفتر میں قومی کرکٹ کے معروف کھلاڑی اسد شفیق نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں مجھے جامعہ کراچی میں داخلہ ملا۔ میں پچھلے سال بھی داخلہ لینا چاہ رہا تھا مصروفیت کی وجہ سے نہیں لے پایا تھا۔ اس بار میں نے سوچا تعلیم حاصل کرکے مزید سیکھا جائے۔ جامعہ کراچی کے طالب علموں سے اپنا تجربہ شئیرکروں گا۔

وائس چانسلر خالد محمود عراقی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی نصابی کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے۔

امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ اسد شفیق کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔ خوشی کی بات ہے کہ قومی کرکٹر اب کھیل کے ساتھ تعلیم کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ سرفراز ماسٹرز میں اور سعود شاہین بی ایس پروگرام میں زیر تعلیم ہیں۔

ہم قومی کرکٹرز کو فری شپ میں تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سال قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی داخلہ لیا ہے جبکہ سعود شکیل اور سرفراز احمد پہلے ہی سے شعبہ ہذا میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے طلبہ قومی کھلاڑیوں کے تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے اور انہیں سیکھنے کے بھی بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

جامعہ کراچی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو فری شپ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھی بھرپورمواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاسکیں۔