کراچی ;پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی کو جماعت اسلامی کی حمایت کا مشورہ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی دشمن جماعت سمجھتے ہیں،جماعت اسلامی نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں لڑا۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آخری سانس لے رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ہماری حمایت میں نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، ہم کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
