پنجاب میں منکی پوکس کا پہلا کیس درج

لاہور : پنجاب میں منکی پاکس کا پہلاکنفرم کیس رپورٹ ہوگیا۔

زرائع کے مطابق مریض17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا، 20اپریل کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نےمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔

منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو ڈیٹا موصول ہوگیا ہے جس نے اپنے ڈیش بورڈ پر مریض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہےکہ مریض کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: