نیویارک :بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ فلم میں اپنی پرفارمنس کے بعد میٹ گالا 2023 میں ڈیبیو دیا ہے۔
جس میں انکے سفید گاون نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
زرائع کے مطابق نیورک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں ہالی ووڈ کے میٹ گالا 2023 کا رنگا رنگ میلا سجا۔
Real life princess OMG! ?❤️ Her trail, her bow, her gloves, her hair, literally everything is PERFECT!!!!! @aliaa08 ALIA BHATT MET GALA pic.twitter.com/DlatHxIX8B
— Shivangi Sharma (@ItsShivAngiS) May 1, 2023
جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شریک ہوئی ہیں۔تقریب کے لیے عالیہ نے موتیوں سے مزین بغیر آستین کے سفید گاؤن پہنا۔
اس خوبصورت سفید گاؤن میں کسی شہزادی کی طرح میٹ گالا 2023 میں اپنا ڈیبیو دیا۔
میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کے خوب چرچے رہے اور اداکارہ کے غیر ملکی مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انہیں پکارتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر بھی عالیہ بھٹ کے میٹ گالا ڈیبیو کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ” عالیہ بھٹ کی خوبصورتی نے گوروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے”