کراچی : بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
زرائع کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا “میں نےفروری میں سجاول کے گھوسٹ اسکول کی پوسٹ کی تھی،یہ گھوسٹ اسکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھا۔
اسکول میں جھاڑیاں اُگ رہی تھیں اور اب بھی یہی حال ہے۔
ایک اہلکار میری پوسٹ کےبعد ملنےآیا تھا لیکن اسکول کا وہی حال ہے، میرےلکھنے کے بعد کچھ بھی نہیں کیا گیا”۔
فاطمہ نے سوال کیا کون سے اساتذہ یہاں کام کرنے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں؟ وہ اساتذہ سرکاری تنخواہ لے رہے ہیں، ہمیں ان کے نام معلوم ہونے چاہئیں۔
10سال پہلے تعمیرہوا سجاول تعلقہ ہسپتال بھی چھوڑدیا گیا۔
خواتین کو بنیادی طبی امداد کے لیے لاڑکانہ جانا پڑتا ہے، اس سفر کے دوران اکثر خواتین کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔
یہ عملاً بدعنوانی ہے آپ جانتے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے، پورا ملک جانتا ہے، نسلیں اس کی قیمت ادا کریں گی۔