اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل مریم نواز نے الزام لگایا کہ بشری بی بی چیک پر دستخط کروانے کے پیسے لیتی تھیں۔
بشریٰ بی بی نے اس الزام پر مریم نواز کے خلاف فوجداری کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے تحت مریم نواز کو آج کریمنل نوٹس ارسال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے کل سپریم کورٹ کے معزز ججز کو ٹارگٹ کیا۔
ن لیگ چیف جسٹس اور اُن دو ججز کو خاص ٹارگٹ کررہی ہے جو نیب کیسز سُن رہے ہیں۔
میں ججز کو کہتا یوں پورا پاکستان اور ملک بھر کی 96 بار ایسوسی ایشن چیف جسٹس اور ججز کے پیچھے کھڑا ہے۔