میٹ گالا کے بعد پریانکا چوپڑا اپنا ’’ڈائمنڈ نیکلس‘‘ نیلام کردیں گی

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا میٹ گالا میں پہنا اپنا ’’ڈائمنڈ نیکلس‘‘ نیلام کردیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پرینکا چوپڑا نے میٹ گالا میں شرکت کرتے ہوئے ڈائمنڈ کا جو نیکلس پہنا اسے جلد نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

وائرل ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11.6 کیرٹ کے اس ڈائمنڈ نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 204 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

پریانکاچوپڑا نے میٹ گالا 2023ء میں شوہر نک جونس کے ہمراہ شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: