نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک انتخابات سے قبل پانچ مئی کو ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ کے نام سے ایک اسلام مخالف فلم ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ فلم ہندوتوا پروپگنڈے’’لو جہاد‘‘ نظریہ کو پیش کرنے اور حقائق کو مسخ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔
ٹریلر میں فلم نے دعوی کیا ہے کہ 32,000 خواتین کا مذہب تبدیل کیا گیا تھا اور انہیں دولت اسلامیہ عراق و شام (ISIS) جیسی دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔
کیرالہ سے آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے والی 32,000 خواتین کے دعوے کو بھارتی ویب سائٹ Altnews نے تحقیق کے بعد بے بنیاد قرار دیا۔
یہ کہاجارہاہے کہ بھارت میں جعلی خبریں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں۔ مین اسٹریم میڈیا اسے اپناتا ہے جس کا نتیجہ معاشرے میں مزید تقسیم، قتل و غارت اور فساد ہے۔