Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں, رپورٹ | زرائع نیوز

سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں, رپورٹ

اسلام آباد: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریر کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے 2018 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھا۔جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں بیوی بچوں کوبتانا ہوتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ عمران خان نے 2018ء کے کاغذات میں جمائما خان سےاپنے دو بیٹے ظاہر کیے اور یہ نہیں بتایا کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے ان کی 27 سالہ بیٹی بھی ہے۔اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا تو وہ 5 سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔