شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے6جوان شہید, 3دہشت گرد ہلاک

میران شاہ :شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اچانک فائرنگ سے 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔

جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیروانی میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

جبکہ 6 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر اچانک فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 6 جوان شہید ہوئے۔

فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: