پاک افغان ,اسکول میں فائرنگ 6اساتذہ جاں بحق ,1 پولیس اہلکار زخمی

پارا جنار :پاک افغان سرحد کے قریب اسکول میں فائرنگ سے چھ اساتذہ جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

زرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چھ اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں میر حسین، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں جو میٹرک کے پیپروں کے لیے امتحانی ڈیوٹی پر تھے ۔

ڈی پی او کرم نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تاحکم ثانی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: