Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو کا گلشن اقبال اور جمشید زونز کا طویل دورہ | زرائع نیوز

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو کا گلشن اقبال اور جمشید زونز کا طویل دورہ

کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور راہپوٹو نے مرکزی جلوس سے قبل گلشن اقبال اور جمشید زونز کا اچانک کئ گھنٹے طویل دورہ کیا اور ازخود بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معائنہ کیا، نشترپارک کے دورے کے دوران انہوں نے نشتر پارک میں سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ جلوس کے روٹس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا انہوں نے اس موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں آئندہ دنوں میں عاشورہ تک ضلع شرقی سے مرکزی جلوس برآمد ہونگے لہذا بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا ایک مرتبہ پھر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور جہاں مزید بلدیاتی خدمات کی ضرورت ہو اسے سر انجام دیا جائے، آٹھ محرم سے دس محرم الحرام تک متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں اور ضرورت کے مطابق آن روڈ ہو کر خدمات سر انجام دیں،نشتر پارک اور دورے کے دوران انہوں نے جلوس ومجالس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور ان سے بلدیاتی امور کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں جس پر منتظمین نے بلدیاتی امور کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیا، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ نےصفورہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت دیگرامام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت، فیومیگیشن، صفائی ستھرائ،جھاڑیوں کی کٹائی اور درختوں کی چھٹائ سمیت دیگر بلدیاتی امور کا معائنہ کروایا گیا،دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض ودیگر افسران بھی موجود تھے.