Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید کا ترقیاتی کاموں کاجائزہ | زرائع نیوز

میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید کا ترقیاتی کاموں کاجائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی مختار علی ابڑو کی ہدایت پر بلدیہ کیماڑی کی حدود میں محرم الحرام کے حوالہ سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے منتظمین کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گزرگاہوں پرتعمیر ومرمت کے کاموں کوتمام تردستیاب وسائل بروئے کار لاکر انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید نے بلدیہ کیماڑی کی حدودمیں جاری استرکاری اور روشنی کی فراہمی کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے منتظمین سے ملاقات کرکے انتظامیہ کی جانب سے کرائےجانے والے کاموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام میں عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے خصوصا امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں منتظمین نے عاشورہ کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔