اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو ملکی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم کو سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کےخاتمے کے لیے فوج کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: