اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔
جس کے بعد رجسٹرار نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ۔
زرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ میں 15 جون سے 11 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد، صوبائی برانچ رجسٹریز پر بھی ہو گا ۔